خواندگی کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ تعلیم میرپورخاص کی جانب سے ریلی کا اہتمام

جمعہ 8 ستمبر 2023 15:40

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2023ء) خواندگی کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ تعلیم میرپورخاص کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈاکٹر چمن منشا کی قیادت میں محترمہ بینظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سے ریلی نکالی گئی جس میں ریجنل ھیڈ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نثار احمد بیھن، علی خان ناریجو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری سکولز ، عبدالعزیز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پرائمری، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایل ایس یو ، آر ایس یو اوم پرکاش ، پرنسپل کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول پروفیسر محمد جمیل قریشی، فوکل پرسن لٹریسی امام بخش لسکانی تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری سلیمان گرگیز ، فاروق احمد جٹ، پیر مزمل جان سرھندی ، ساجد راؤ ،اساتذہ ،طلبہ و طالبات ، نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈاکٹر چمن منشا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو ہر سال دنیا میں خواندگی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے اچھے فرد بن کر معاشرے کی ترقی ، امن و امان اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس لئے ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کروا کر انہیں علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔ریلی سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ھیڈ نثار احمد بیہن ، پروفیسر محمد جمیل، عبدالعزیز، علی خان ناریجو ، ایل ایس یو کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوم پرکاش ، ساجد راؤ ، امام بخش لسکانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔\378

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں