زکریایونیورسٹی ملتان میںحسن قرات ، نعت خوانی اور سیرت کے موضوع پر مقابلے

منگل 16 جنوری 2018 19:03

ملتان۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) شعبہ فزکس بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں طلباء میںحسن قرات ، نعت خوانی اور سیرت کے موضوع پر مقابلے کا انعقاد کیاگیا․ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ فزکس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباء کو دینی علوم سیکھنے کی ترغیب دی اور طر ز حیات حضرت محمدؐ کی سیرت اور اسلام کے عین مطابق ڈھالنے پر زور دیا۔

انہوں نے مسلمان طالب علموں کو دور حاضر کے پاکستان کے توانائی کے مسائل حل کرنے پر زور دیا اور یہ بھی کہاکہ سائنس میں بنیادی ایجادات درحقیقت مسلمان سائنسدانوں کی ہی مرہون منت ہے، جس کی بنیاد پر آج دنیا میں ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

شعبہ کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر نعمان عثمانی نے طلباء میں اسلامی ذوق اور علم کی تعریف کی اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

منصف کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹی اور شعبہ عربی کے ڈاکٹر انیس نے سرانجا م دئیے۔ سیرت اور نعت تقریری مقابلہ میں شعبہ فزکس کے علی حمزہ اول ، رمشا طارق دوم اور محمد شاہد سوم رہے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مصباح الاسلام ، ڈاکٹر جنید و دیگر اساتذہ کرام و طلباء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں