موبائل انٹرنیٹ اوردیگر سہولتوں نے نئی نسل کو کھیل کے میدانوں سے دورکردیا، ڈاکٹر طارق محمود انصاری

جمعہ 19 اپریل 2019 00:18

ملتان ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے نام سے کھیلوں کے ایک میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے منعقدہ اجلاس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ، انٹرنیٹ اور اسطرح کی دیگر سہولتوں کی افادیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا مگر اس نے ہماری نئی نسل کو کھیل کے میدانوں سے دور کردیا ہی․ درس گاہوں کا جوہر جہاں کلاس روم اور لیبارٹری میں ظاہر ہوتا ہے وہاں کھیل کے میدان بھی اس جوہر کو جلا بخشتے ہیں ․ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نصراللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اور اجلاس میںیونیورسٹی کے رجسٹرار صہیب راشد خان ، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ ،آر او ڈاکٹر ریحان صادق ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈائریکٹر سپورٹس ترس محی الدین ،سیکورٹی آفیسر خلیل احمد اور ریسکیو کے نمائندوںنے بھی شرکت کی․اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو2مئی 2019کو بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے نام سے پہلا بڑا سپورٹس ایونٹ منعقد کرے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں