میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

جمعہ 23 اگست 2019 18:27

ملتان ۔23اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں مورخہ 25-08-2019کو ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بہائوالدین زکریایونیورسٹی کی طرف جانیوالے راستوں اور انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز میں پارکنگ کے لئے ڈیوٹی لگا ئی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں آنیوالے امیدواران کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے خالی پلاٹ عقب علی ہال ، پارکنگ بالمقابل عائشہ ہال / مریم ہال ، پارکنگ ایگری انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، پارکنگ فوڈ اینڈ سائنس / نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور گیلانی لاء کالج کے بالمقابل پارکنگمیں انتظامات کئے گئے ہیں۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ اپنی گاڑیوں کو سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے مختص کردہ جگہ میں پارک کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں