عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبد القوی کی میڈیکل رپورٹ مسترد کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 15:22

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبد القوی کی میڈیکل رپورٹ مسترد کر دی
ملتان (اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017):عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبد القوی کی میڈیکل رپورٹ مسترد کر تے ہوئے ملزم کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کومفتی عبد القوی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے رکھا تھا مگر ریمانڈ جاری ہوتے ہی مفتی عبدالقوی کی طبیعت ایسی بگڑی کہ انکو ہسپتال پہنچانا پڑا ۔جس بعد مفتی عبد القوی وہاں زیر علاج ہیں ۔ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انکی انجیو پلاسٹی کی گئی ۔آج انکے ریمانڈ کا چوتھا اور آخری دن تھا ۔عدالت میں انکی میٖڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور مفتی عبد القوی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں