پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا، اب ملک کو لوٹانے کی ضرورت ہے ‘ ملک رفیق رجوانہ
اچھے تعلیمی ادارے نہ ہوتے تو آج بہت سے طلباء و طالبات معیاری اعلیٰ تعلیم کی نعمت سے محروم رہتے
پیر 22 جنوری 2018 19:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات ان کے اساتذہ اور والدین کے لئے یہ دن قابل فخر ہے جب انہیں اپنی تعلیم کی تکمیل پر ڈگری دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ آپ پر فرض ہے کہ تعلیم جیسی نعمت سے محروم بچوں کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ جان لیں کہ وطن کی مٹی کا قرض کیسے اتار نا ہے نئی نسل کو علم کی منتقلی کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کے ذریعے کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے۔گورنر نے پنڈال میں موجود والدین سے کہا کہ وہ اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے بعد اب گھر نہ بٹھائیں بلکہ انہیں معاشرے کا قرض اتارنے کا موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ تعلیم ، صحت اور روزگارکی فراہمی حکومت کا فرض ہے جسے پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عملی زندگی میں نوجوانوں کو چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا جن سے گھبرانا نہیں۔ ہر چیلنج میں موقع بھی چھپا ہوتا ہے۔ کنویں میںتیرنے کی بجائے سمندر میں تیریں کئی نئی جہتیں اور کا میابیاں آپ کی منتظر ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ تم ہو پاکستان چھولو آسمان ۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آپ نوجوان ہیں۔ آپ جیسے ہونہا ر افراد کے ہاتھ مستقبل ہونے سے ہمیں کوئی فکر نہیں۔ پاکستان ہم سب کا ہے کسی کی اس پر اجارہ داری نہیں پاکستان میں حکومت کسی کی بھی ہو آپ کو اس سے غرض نہیں ہونا چاہئے۔ آئیں مل کر پاکستان کو سنواریں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہائیرایجوکیشن سے متعلق وائس چانسلر نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے انہیں حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ میں نے اڑھائی سال سے مختلف کانووکیشن میں طالبات ہی کو آگے پایا ہے۔کانووکیشن سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رئوف اعظم، پرنسپل ملتان کیمپس شاہد رضا نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں میڈل اور ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔ یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ قبل ازیں،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس کے نو تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔یہ عمارت 9کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت سے 18 ماہ کے قلیل عرصہ میں تعمیر کی گئی۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم، پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس شاہد رضا، مختلف کیمپس کے پرنسپلز اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت جدید علوم کی ترویج اورمیعاری اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لیے خطیر رقم کے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ملتان ، بعد ازاں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر تعمیر توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی ادارہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے ،اس مقصد کے لیے ہسپتالوں کو جدید طبی مشینری و آلات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ صحت کے شعبہ میں بھی خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی دکھی انسانیت کی تکالیف میں کمی کا باعث ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضو ں اوران کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات اورمفت ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ جس پر انہیں بتایا گیا کہ نہ صرف ادویات مفت دستیاب ہیں بلکہ مختلف لیبارٹری ٹیسٹ اور سٹنٹ بھی مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔ ملتان،دریں اثناہ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ معرو ف سیا سی و سما جی رہنما ء ملک شا ہ رخ حسن کی رہا ئش گا ہ پر گئے اور ان کے والد ملک عالمگیر کی وفا ت پر اظہار تعز یت کیا ۔مر حو م کی رو ح کے ایصا ل ثوا ب کیلئے فاتحہ خوانی درجات کی بلند ی اور پسما ندگا ن کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سٹی پولیس آفیسر ملتان کا پولیس لائنز کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ملتان میں گیس چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری
آر پی او ملتان کی زیر تعمیر تھانہ جات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو ہرگز آگ نہ لگائیں بلکہ زمین میں دبا دیں،ڈاکٹر محمد نوید افضل
شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ڈی جی پی ایچ اے ملتان
پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں، غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں،کمشنر
ضلع بھر میں10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ