ڈ پٹی کمشنرکا قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

اتوار 16 دسمبر 2018 21:30

ملتان ۔16دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مد ثر ریا ض ملک نے گذشتہ روز قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے وہاڑی روڈ کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل کامران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے اس موقع پر ایس او ایس ویلج کے یتیم بچوں کے ہمراہ کرکٹ میچ دیکھا اور مختلف پویلین میں جا کر شائقین کرکٹ سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی تفریح کیلئے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے ہیں تمام قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ریڈ سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کیلئے 25 سو سے زائد سکیورٹی اہلکار سٹیڈیم اور کھلاڑیوں کی رہائش کے مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔

طویل عرصے کے بعد ملتان کے شائقین کرکٹ کو قومی کھلاڑیوں کے کھیل کے جلوے نظر آئے ہیں۔ مدثر ریاض ملک نے کہا کہ سٹیڈیم کے روٹس پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر بھی شہر کا اچھا امیج کرکٹ کے ذریعے اجاگر کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی ملاقات کی اورسیمی فائنل اور ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں