رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 2لاکھ سے زائدصارفین کوبجلی فراہم

اتوار 20 جنوری 2019 16:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2018-19؁ء کی پہلی ششماہی میں مختلف کیٹگریز کے 2لاکھ سے زائد نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ان میں ایک لاکھ89ہزار526گھریلو، 9ہزار673کمرشل، 900صنعتی، 3ہزار635زرعی ٹیوب ویل، 517دیگر اور133جنرل سروس کنکشنز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جولائی تادسمبر 2018؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 24913، ڈی جی خان سرکل میں 18847، وہاڑی سرکل میں 15318، بہاولپور سرکل میں32598، ساہیوال سرکل میں 21340، رحیم یار خان سرکل میں 20230، مظفرگڑھ سرکل میں 31936، بہاولنگر سرکل میں 16869اور خانیوال سرکل میں 22333نئے کنکشنز فراہم کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں