سپیشل پرسنز کیلئے خصوصی فنڈز اور مراعات فراہم کرنے کے احکامات جاری

منگل 21 مئی 2019 16:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سپیشل پرسنز کیلئے خصوصی فنڈز اور مراعات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔انہوں نے ضلعی محکمے کے سربراہان کو ہدایت کی کہ محکمے کوٹہ کے مطابق فوری معذور افراد کو نوکریاں فراہم کریں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری محکموں میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ اور واش روم تعمیر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے بھرپور مالی امداد اور ویل چیئرز فراہم کی جائیں گی۔عامرخٹک نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سپیشل پرسنز کی فلاح و بہبود کیلئے نجی سیکٹر کو بھی شامل کرے گی۔زاہدہ حمید نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر سپیشل پرسنز کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دے۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں 10 ہزار سے زائد سپیشل پرسنز رجسٹرڈ ہیںجبکہ ضلعی انتظامیہ سپیشل پرسنز کی ازسر نو رجسٹریشن کیلئے دوبارہ سروے کرائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں