پی ایچ اے نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین وآرائش کا آغاز کر دیا

منگل 21 مئی 2019 16:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈائریکٹرجنرل پا رکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان زاہد اکرام کی ہدایت پر قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین وآرائش کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں قلعہ کے داخلی راستوں اور ملحقہ پلاٹس کے گرد شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

قلعہ کے داخلی راستوں پر پودوں کی سجاوٹ کے ساتھ ٰگرلز کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ میں واقع مساجد اور پلاٹس کے گرد سایہ دار درختوں اور پودوں کی شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں پی ایچ اے ملتان نے گھنٹہ گھر چوک پر واقع مسجد کے گرد خوبصورت پودے لگا دئیے ہیں۔روڈ پر واقع گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں