میپکونے رواں مالی سال کے دوران 15ہزار505کنکشنزفراہم کئے

پیر 14 اکتوبر 2019 19:15

ملتان ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل نے رواں مالی سال 2019-20؁ء کے دوران 15ہزار505نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ان کنکشنوں کی تنصیب کے بعد ملتان سرکل کے صارفین کی کل تعداد 10لاکھ23ہزارہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی تا ستمبر 2019؁ء کے دوران میپکو کینٹ ڈویژن میں 1823گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل، ٹیوب ویل ، بلک اور دیگر کیٹگریز کے کنکشنز فراہم کئے گئے ہیں جس کی تنصیب کے بعد کینٹ ڈویژن کے صارفین کی کل تعداد ایک لاکھ45 ہزار 263ہوگئی ہے ۔

ممتازآبادڈویژن میں 2914نئے کنکشنوں کی تنصیب کے بعد کل تعداد ایک لاکھ46ہزار685، سٹی ڈویژن ملتان میں 2095نئے کنکشنوں کی فراہمی کے بعد کل تعداد ایک لاکھ52ہزار270، شجاع آبادڈویژن میں 3253نئے کنکشنوں کی تنصیب سے کل تعداد ایک لاکھ95ہزار141، بہاء الدین زکریا(موسیٰ پاک ڈویژن ) میں2931نئے کنکشنوں کی فراہمی کے بعد کل تعداد 2لاکھ اور شاہ رکن عالم ڈویژن میں 2489نئے کنکشنوں کی فراہمی کے بعد کل تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 734 ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں