تھل جیپ ریلی کادوسرامرحلہ ،خاتون ریسرکی گاڑی آگ لگنے سے تباہ ہوگئی

اتوار 17 نومبر 2019 00:05

ملتان ۔ 16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) چوتھی جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا،دوسرے مرحلے میں سٹاک اور خواتین کیٹگری کی ریسرز کے مابین مقابلہ ہوا۔ریلی کے دوران ایک خاتون ریسر کی گاڑی کو آگ بھی لگ گئی۔تھل کے صحرا میں جاری چوتھی جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے میں سٹاک کیٹگری کے 50 ریسرز اور خواتین کیٹگری کی 2 ریسرز کے مابین مقابلے ہوئے۔

مظفرگڑھ سے لیہ تک 195 کلومیٹر لمبے صحرائی ٹریک پر گاڑیوں کی ریس کو دیکھنے کے لئے دور درازسے شائقین تھل کے صحرا ء پہنچے۔ریلی کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر سردار خرم لغاری نے بھی حصہ لیا۔دو خواتین ریسرز سلمیٰ خان اور زویا معین کے درمیان خواتین کیٹگری میں ون آن ون مقابلہ تھا تاہم ریس کے دوران رنگپورسروانی بنگلہ کے قریب سلمیٰ کی گاڑی ٹکرانے سے زویا معین کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی مقامی افراد اور آرمی ریسکیو ٹیموں نے زویا کو گاڑی سے تو نکال کیا تاہم آگ بجھانے کے مناسب انتظام نہ ہونے سے ان کی گاڑی مکمل طورپرجل گئی۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کے بعد ریسرزویابیہوش ہوگئیں انہیںفوری طورپرنشترہسپتال ملتان منتقل کردیاگیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ تمام ریسرز مقررہ ٹریک کراس کر کے مظفرگڑھ پہنچے۔کل تھل جیپ ریلی کے آخری روز پری پیئرڈ کیٹگری کے مقابلے ہونگے جس میں عالمی شہرت یافتہ ریسرز نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان اور اسد کھوڑو سمیت 51ریسرز حصہ لیں گے تما م کیٹگرز کے نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں