جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، وزیر خارجہ

تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہو گی، شاہ محمود قریشی پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی، پی ڈی ایم میں شامل سیاست دان دراصل ملکی ترقی کے دشمن ہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ دسمبر 22:43

جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، وزیر خارجہ
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے بوسیدہ اور کرپٹ نظام کوختم کیا،پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی، پی ڈی ایم میں شامل سیاست دان دراصل ملکی ترقی کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سیاست دان عوام کے خیر خواہ کس طرح ہو سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی، پی پی ن لیگ کو اپنی مقبولیت کااندازہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ہو جانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں، پی ڈی ایم جماعتیں غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں۔سی پیک سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا اوراس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے، ہم سی پیک منصوبے کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔کشمیر سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آئندہ بھی ہر فورم پر کشمیریو ں کے جائز حق خود ارادیت کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔

ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments