میئر ملتان نے غیر قانونی تعمیرات پرایک میرج ہال سیل کردیا

دکانیں،10مرلہ گھرکی ناقص تعمیر رکوا دی ،رپورٹ طلب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 22:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے غیر قانونی تعمیرات کی مختلف شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے پرانا شجاع آباد پر واقع صادق میرج ہال اور 20دکانوںکی غیر قانونی تعمیر روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ایک اور شکایت پر ملتان پبلک سکول پر واقع 4کنال اور پیر خورشید کالونی میں واقع 10مرلہ کی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں