ملتان کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری کی قیمت میں 200 روپے کمی

منگل 5 مارچ 2024 23:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی 100 کلو گرام بوری کی قیمت میں 200 روپے کمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

منڈی میں چینی 100 کلوگرام ریٹ 13 ہزار 600 سے کم ہو کر 13 ہزار 400 روپے ہو گیا جبکہ چینی کا 50 کلوگرام کا تھیلا 6 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ۔ غلہ منڈی میں چینی 134 روپے فی کلو ہو گئی۔گزشتہ روز منڈی میں چینی 136 روپے تھی۔اوپن مارکیٹ میں چینی 140 سے 145 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں