کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ ملتان

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے ملتان کا دورہ کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور نے ملتان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سی پی او صادق علی نے انہیں پولیس خدمت مرکز ، پولیس سروس سینٹر پکار 15، پولیس تحفظ مرکز، گلگشت اور واک سینٹر میں قائم ڈرگ ریہبلیٹیشن سینٹرز، انسداد تشدد مرکز برائے خواتین، پولیس ہسپتال، پولیس ٹریننگ کالج اور پولیس اسٹیشنز سمیت ملتان پولیس کے دیگر اہم شعبوں کا وزٹ کروایا۔

محبوب اسلم للہ کو مذکورہ شعبوں میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ڈی آئی جی محبوب اسلم نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سی پی او ملتان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس کی جانب سے ہر طبقے کے افراد کو اس طرح کی خدمات فراہم کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں