میپکو نےریجن بھر میں جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی کے احکامات جاری کردئیے

اتوار 28 اپریل 2024 17:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے ریجن بھر میں جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور آپریشن سرکلوں کو 19ہزار272سنگل اور تھری فیز میٹرز کا اجرا کردیاہے۔ مصارفین کو خراب اور جلنے والے میٹرز پرایوریج یونٹس ڈالنے کے بجائے میٹرز کی بروقت اور اسی ماہ تبدیلی یقینی بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال وینس کے مطابق مارچ 2024کے اختتام تک بیچ نمبر 15سے 20، 28اور 29میں خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے 19ہزار150سنگل فیز میٹرز اور 122تھری فیز میٹرز متعلقہ ریجنل سٹورز کو فراہم کردئیے گئے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ایلوکیشن کے مطابق ملتان سرکل کو 1760سنگل و تھری فیز میٹرز، ڈی جی خان سرکل کو 1086، وہاڑی سرکل کو 3152، بہاولپور سرکل کو 3294، ساہیوال سرکل کو 1273، رحیم یار خان سرکل کو 2061، مظفرگڑھ سرکل کو 2300، بہاولنگر سرکل کو 2524اور خانیوال سرکل کو 1824میٹرز کا اجراکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں