ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 356افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

اتوار 28 اپریل 2024 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 369ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 356 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں356، شجاع آباد میں آٹھ اور جلال پور پیر والا میں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد95ہے،ملتان شہر میں 91، شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں تین حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 231میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 224، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔سات کرائم اور20متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 356افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 344،شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں پانچ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں