جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 87بجلی چوروں کو جرمانے، آپریشن کے دوران ایک اہلکار زخمی

اتوار 28 اپریل 2024 12:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں 87 افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیاگیا۔میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 47 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 61نئے مقدمات درج کرادیئے گئے۔آپریشن کے دوران ڈی جی خان اور ساہیوال میں میپکو ٹیموں کو ریکوری کے دوران مزاحمت اور مار پیٹ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک اہلکار کو لہولہان کر دیاگیا۔دریں اثناءمیپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 2 کروڑ 89 لاکھ روپے وصول کرلیے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں