ملتان میں پولیس مقابلہ کے دوران دو ملزمان زخمی

اتوار 28 اپریل 2024 14:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ملتان کے علاقہ پل بھنڈی نزد بکر منڈی روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران قتل مقدمہ میں زیر حراست دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق تھانہ شاہ شمس پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتارملزمان محمد جنید ولد صادق اور مجاہد ولد عباس کو برآمدگی کے بعد واپس لے جا رہی تھی کہ بکر منڈی روڈ پر پل بھنڈی کے قریب تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

دوران فائرنگ زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے اور موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔زخمی ملزمان کو علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر کے اور وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش جاری ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں