دنیا میں ہرسال10 کروڑ سے زیادہ افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں، ڈاکٹر نادیہ افتخار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) معروف طبی ماہر ڈاکٹرنادیہ افتخارنے کہا ہے کہ دنیا میںہرسال10 کروڑ سے زیادہ افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔تاہم بروقت علاج سے اس مرض سے صحتیابی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہے اور 99فیصد مریض اس سے مکمل طورپر صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔

ڈاکٹر نادیہ افتخارنے کہاکہ پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں ایک بارپھر سے ڈینگی کی شکایات عام ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے اس کی وجہ مناسب آگاہی اورحفاظتی تدابیر کانہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک عام سی بیماری خطرناک صورتحال اختیارکرتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی بخار کی تشخیص دوطرح سے ہوتی ہے۔ایک مریض کی علامات سردی لگنا، شدیدسردرد، تیزبخار، ٹانگوں میں شدید درداور دوسرا لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔

دوسری قسم کے ٹیسٹ میں ڈینگی کے خلاف خون میں اینٹی باڈیز کی شناخت کرنا ہے۔ سب سے زیادہ کیاجانے والا ٹیسٹ آئی جی ایم(IGM)کہلاتا ہے ۔ یہ ٹیسٹ اگر ابتدائی علامات میں کرالیا جائے تو منفی بھی آسکتا ہے۔ اس بیماری کے علاج کیلئے مریض کو ’’سپورٹوتھراپی‘‘دی جاتی ہے اس دوران پانی اور دوسرے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرناچاہیے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں