زہریلادودھ پینے سے ایک ہی گھرکے چھ افراد کی حالت متاثر، ہسپتال داخل

منگل 17 جولائی 2018 23:18

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری طورپر نشتر ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر طارق سعید کے مطابق تمام مریضوں کا معدہ واش کر دیا گیا ہے تاہم مزید میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں،متاثرہ خاندان کے فرد فیاض حسین ولد پیر بخش نے اے پی پی کوبتایا کہ ان کے گھر مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں لاہور سے ایک پیر صاحب اپنے ساتھ دودھ لائے تھے اورباری باری ہم سب کو پلایا،جسے پینے کے بعد خاندان کے تمام افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ڈاکٹر طارق سعید کے مطابق داخل ہونے والے مریضوں میں عبدالحمید ولد اللہ ڈیوایا عمر30سال،غلام عباس ولد غلام شبیرعمر23سال، غلام اکبر ولد اللہ ڈیوایا عمر40سال، غلام شبیر ولد ملک رحیم بخش عمر40سال، فیاض حسین ولد پیر بخش عمر12سال اور منیرولد غلام اکبر عمر30سال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں