چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دوسال سے گمشدہ بچہ لواحقین کے حوالے کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:40

ملتان۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گذشتہ 2 سال سے زائد عرصہ سے گمشدہ گونگا بہرہ بچہ لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کر دیا، 13 سالہ علی شہزاد ولد گل محمد کو 2 سال قبل لاری اڈہ سے لاوارث پاکر ریسکیو کیا گیا تھا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو شعبہ فیملی ٹریسنگ اور شعبہ عوامی آگہی کی بھرپور کاوشوں کے بعد بچے کے لواحقین کو تلاش کیا گیا، لواحقین بچے کو پاکر خوشی سے نہال، چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کو دعائیں دیں، بچے کا تعلق چک 19 آر کچہ کھوہ ضلع خانیوال سے ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں