دارالامان ملتان میں 10ماہ کے دوران 898خواتین نے پناہ لی،مسز ظل ہما

بدھ 14 نومبر 2018 17:12

ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) دارالامان ملتان میں یکم جنوری 2018ء سے اب تک 898خواتین پناہ لے چکی ہیں جن میں سے 865خواتین اپنے گھر جاچکی ہیں جبکہ اس وقت یہاں33خواتین رہائش پذیر ہیں ۔ یہ وہ خواتین ہیں جن کے مقدمات عدالت میں زیرسماعت ہیں۔دارالامان کی سپرنٹنڈنٹ مسز ظل ہما نے بتایا کہ ایسی خواتین جوکسی بھی قسم کے جسمانی ،ذہنی تشدد اور معاشرتی مسائل کاشکارہوں۔

انہیں دارالامان میںبلا معاوضہ بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ رہائش، کھانا اور لباس کے ساتھ ساتھ طبی اور قانونی امدادفراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین مختلف مجبوریوں کی وجہ سے اپنے گھروں سے دورہیں،ایسے میں ان کی ضروریات کاخیال رکھنا ہمارافرض ہے۔ دارالامان میں مقیم خواتین کی کونسلنگ بھی کی جاتی ہے تاکہ وہ ادارے سے باہر جاکرمعمول کی زندگی گزارسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہاں پر خواتین کودینی تعلیم بھی دی جارہی ہے جبکہ خواتین کومعاشی طورپر مضبوط بنانے کیلئے ووکیشنل سروسز دی جارہی ہیں۔اس ضمن میں خواتین کی دلچسپی کومدنظرر کھتے ہوئے نئی تربیتی کلاس ’’ آرٹ کرافٹ ‘‘ کاآغاز بھی بہت جلد کردیا جائے گا۔اس ضمن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار کی ٹرینر کی خدمات لی جائیں گی جوہفتہ وار خواتین کی کلاس لیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے میں مقیم خواتین کو نان فارمل ایجوکیشن دینے کاسلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔اس سلسلے میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے رابطے میں ہیں۔دارالامان میں مقیم خواتین دوران قیام ادارے کے اصول وضوابط کی پابند ہوتی ہیں اگرکوئی خاتون املاک کونقصان پہنچاتی ہے یا کسی بھی قسم کے مسائل پیدا کرتی ہے تو ایسی صورت میں ہم متعلقہ ادارے کوتمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں۔ اور پھر ان خواتین کووارننگ دی جاتی ہے اورکسی دوسرے ادارے میں شفٹ کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں