آرٹی او ملتان ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہاہے، عابد رضا بودلہ

بدھ 14 نومبر 2018 17:23

ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ملتان ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے جس کا نتیجہ بھی بہت مثبت ہے، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) ملتان عابد رضا بودلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں 2018ء میں 19ہزار سے زائد لوگ ہمارے ٹیکس نیٹ میں رجسٹر ہوچکے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ یہ لوگ 30 نومبر تک انفرادی جبکہ کارپوریٹ سیکٹر کے لوگ 31دسمبر تک اپنے گوشوارے اورٹیکس جمع کرائیں گے، عابد رضا بودلہ نے کہا کہ جون 2017ء سے جون 2018ء تک ان نئے رجسٹر ہونے والوں میں 440کمپنیاں ،580 ایسوسی ایشن آف پرسن(اے اوپی)، انفرادی طورپر 9655، تنخواہ دار481 اور دیگر 8586 افراد شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد19742بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں