صحت مندمعاشرہ کی تشکیل کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے،نعمان عباسی

پیر 19 نومبر 2018 23:26

ملتان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) آئی ایم ایس، بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹرنعمان عباسی نے کہاہے کہ کھیل طلباء طالبات کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔صحت مندجسم میں ہی صحت منددماغ اورصحت مندسرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات مثبت سوچ کے حامل ہوتے ہیں ۔

انہو ںنے کہاکہ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے ایک صحت مند معاشرہ جنم لے سکی․ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی بھرپور توجہ دینی چاہیی․ کھیل میں کسی کی جیت اورکسی کی ہار ہوتی ہے لیکن ہارنے والے کو رنجیدہ ہوئے بغیر محنت جاری رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اسی سے مقابلے اورصحت کادرس ملتاہے ۔․فیسٹول کے آغاز میں فیکلٹی ممبران اور طلباء کے درمیان ایک کرکٹ میچ ہوا․ فیکلٹی کی قیادت اسسٹنٹ پروفیسر فرحان عظمت میر نے کی جبکہ طلباء کی قیادت عباس نقوی نے کی․ فیکلٹی کی جانب سے تمام اساتذہ نے میچ میں حصہ لیا․ جبکہ خواتین اساتذہ بھی گرائونڈ میں حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں․ کرکٹ گرائونڈ طلباء طالبات سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا․انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد یہ میچ طلباء نے اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں