ملتان ریلوے سٹیشن کابکنگ آفس سابقہ جگہ پرمنتقل کرنے کافیصلہ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:32

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے ملتان کینٹ اسٹیشن کے بکنگ آفس کواس کے سابقہ دفترمیں منتقل کرنے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ یہ فیصلہ رزیرویشن آفس آنے والے مسافروں کوبیٹھنے کے لئے کشادہ جگہ کی فراہمی اوراسٹیشن کے پلیٹ فارم پرٹرین کی موجودگی میں مسافروں کی سہولت کے پیش نظرکیاگیاہے تاکہ وہ فوری طورپربکنگ آفس سے ٹکٹ لے کرٹرین پرسوارہوجائیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق موجودہ رزیرویشن آفس کے سامنے بکنگ آفس سے ٹکٹ لے کرمسافروں کوٹرین پرسوارہونے میں مشکلات کاسامناکرناپڑتاتھا۔بعض اوقات مسافرٹرین پرسوارہونے سے بھی رہ جاتے تھے۔ اس صورت حال کانوٹس لیتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے بکنگ آفس کواس کے سابق آفس پلیٹ فارم نمبر3کے ساتھ منتقل کرنے کافیصلہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں