ملتان شہر کے پارکس کو بہترین تفریح گاہیں بنائیں گے،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ

پیر 10 دسمبر 2018 23:17

ملتان۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اعجاز جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملتان شہر کی گرین بیلٹس اور پارکس کو بہترین تفریح گاہیں بنائیں گے،ادارے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر کیا،اُنھوں نے کہا کہ ادارے کے استحکام کیلئے جلد بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ بلائیں گے،جس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں