انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل میں ملوث 3خواتین کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

منگل 15 جنوری 2019 23:44

ملتان ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1ملتان نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر فائرنگ کرکے ساتھی اشتہاری ملزم کو جان سے مارنے اور پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 خواتین ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس تھانہ چھپ کلاں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چھپ کلاں کے مطابق مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم شکیل عرف شکیلا کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کو لے جاتے ہوئے ملزموں پروین مائی، زرینہ بی بی اور ساجدہ بی بی نے دیگر ساتھیوں سمیت پولیس پر گولیاں چلا دیں جو پولیس کانسٹیبل محمد اقبال اور اشتہاری ملزم کو لگیں اور وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے خواتین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش اور فرار ملزموں کی تفصیلات لینا باقی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں