مسافروں کے ریلوے پر اعتماد کے حوالے سے سروے کافیصلہ

جمعہ 18 جنوری 2019 22:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وزارت ریلوے نے ریلوے ڈویژنوں میں مسافروں کے ریلوے پراعتمادکے حوالے سے سروے کروانے کافیصلہ کیاہے۔اس سلسلہ میں مخصوص پرفارمہ جاری کیاگیاہے جوریلوے سٹاف ہرمسافرٹرین میں 20پرفارمہ مسافروں سے فل کروائیں گئے۔ائیرکنڈیشن بوگیوں سمیت تمام کلاسوں کی بوگیوں میں برابرپرفارمے تقسیم کرکے مسافروں سے فل کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پرفارمے میں مسافروں سے ٹرین کے سفرکے درمیان دی جانے والی سہولیات ،صفائی،ان کے بیٹھنے کے لئے استعمال ہونے والی برتھوں سیٹوں کی حالت،بوگیوں میں لائٹ کی صورت حال،ٹرینوں کے بروقت یاتاخیرسے پہنچنے کی معلومات،ائیرکنڈیشن کی صورت حال سے متعلق معلومات لی گئی ہے پرفارمہ میں مسافروں سے ٹرین سفربہتربنانے کے لئے تجاویز بھی طلب کی ہیں اس سلسلہ میں ڈویژنل انتظامیہ ملتان سے کہاگیاہے کہ وہ 20جنوری تک 20مسافرٹرینوں میں مسافرسروے کرواکرچیئرمین ریلوے کوبھجوادیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں