رمضان بازاروں کو عیدبازاروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 مئی 2019 15:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کے رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنرملتان عمران سکندر بلوچ نے آخری عشرے میں رمضان بازاروں میں عید کے حوالے سے کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔انہوںنے گارمنٹس،چوڑیوں اور پلے لینڈ سمیت عید کے حوالے سے میٹھے کے سٹال بھی لگانے کا حکم دیا۔انہوںنے مزیدبتایاکہ حکومت پنجاب عوام کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے عید سٹالز پر بھی سبسڈی دے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں