ملتان،کالعدم تنظیم کا کارکن 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

بدھ 19 جون 2019 16:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے کارکن کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے ظفر اقبال نامی شخص کوگرفتار کیا جو متی تل روڈ پرکالعدم تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کررہاتھا۔سی ٹی ڈی ٹیم نے ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے اور لٹریچر برآمد کرلیا۔ملزم ظفراقبال کو بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں