میپکونے گزشتہ مالی سال 23کروڑ55لاکھ روپے کی لاگت سے 995ٹرانسفارمرزاپ گریڈکئے

منگل 16 جولائی 2019 21:59

ملتان ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کے لئے مالی سال2018-19ء کے دوران23 کروڑ 55 لاکھ روپے کی لاگت سی995ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ان میں10سی25کے وی اے پر36،15 سی25 کے وی اے پر32،25 سے 50 کے وی اے پر204، 50 سی100 کے وی اے پر326، 100سی200کے وی پر274،25KVAکے مزید 4، 50KVکی24، 100KVA کی84 اور 200 کے وی کے مزید 7 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئرطاہر محمود کی ہدایات پر جولائی2018؁ء تاجون2019؁ء کے دوران ملتان سرکل میں3کروڑ36لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کی195ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاگیاہے۔ڈی جی خان سرکل میں 2کر وڑ 23 لاکھ 60 ہزار روپے سی75، بہاولپور سرکل میں2 کروڑ19 لاکھ91ہزارروپے کی لاگت سی98، ساہیوال سرکل میں2کروڑ11لاکھ62ہزارروپے سی56،رحیم یار خان سرکل میں4کروڑ76لاکھ61 ہزارروپے سی172، مظفرگڑھ سرکل میں3کروڑ47لاکھ70ہزار روپے سی188 ،بہاولنگر سرکل میں3کروڑ23لاکھ روپے سی131اور خانیوال سرکل میں2 کروڑ15 لاکھ70 ہزار روپے کی لاگت سی80 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں