اے ایس پی بننے والی غریب گھرانے کی سامیہ کا مدرز ڈے پر اپنی والدہ کو سلام

اتوار 12 مئی 2024 14:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد ملتان پولیس میں اے ایس پی کے طور پر فرائض سنبھالنے والی غریب گھرانے کی سامیہ سلیم نے کہا ہے کہ میں اپنے والد رانا محمد سلیم اور والدہ کی انتھک محنت کی بدولت اس مقام پر پہنچی ہوں ۔

(جاری ہے)

لیکن میں مدرز ڈے کے موقع پر اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیتی ہوں میرے والد زکریا یونیورسٹی میں بس ڈرائیور ہیں اور انہوں نے اپنی محدود آمدن ہماری تعلیم اور تربیت پر صرف کی ۔ جب کہ والدہ نے ہمیں آگے بڑھنے کیا حوصلہ دیا ۔ملتان کی بستی نو کی رہائشی سامیہ سلیم نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن کے ساتھ محنت کرکے کسی بھی خاندانی پس منظر کا نوجوان اعلی مقام پا سکتا ہے۔\378

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں