مہلت ختم ،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع

ہفتہ 24 اگست 2019 17:53

ملتان ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کی ہدایت پر ایم ڈی اے چوک تا ڈیرہ اڈا چوک روڈ کشادگی میں رکاوٹ بننے والی تعمیرات کے خلاف گرائی کا عمل مالکان کو دی گئی مہلت کے بعد شروع کر دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے روڈ آرٹس کو نسل کے سامنے روڈ کی توسیع میں رکاوٹ بننے والی تعمیرات گرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گاجبکہ کلمہ چوک سے نواں شہر چوک تک گرائی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع کیا جائے گا ۔

گرائی کی اس کاروائی میں مالکان نے بھی از خود گرائی کا عمل شروع کیا ہوا ہے ۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے کلمہ چوک سے چوک ڈیرہ اڈا تک روڈ کے دونوں اطراف بنائے گئے پختہ تجاوزات جن میں تھڑے ،ریمپ اور شیڈ ز وغیر ہ موقع پر توڑ کر دیئے گئے جبکہ روڈ کی حدود میں موجود سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں