ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرٹائرشاپس اورکباڑخانوںکے پانچ مالکان گرفتار،11کے خلاف مقدمات درج

منگل 15 اکتوبر 2019 23:49

ملتان ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز سرکٹ ہاوس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک،ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمنورعباس ،فوکل پرسن ڈاکٹرعطاالرحمان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی عمران اورپروگرام آفیسر جنید شاہد نے اجلاس کوبریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کے دوران محکمہ صحت کوویکٹر سرویلنس ٹارگٹ بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوالٹی ڈینگی سرویلنس پر فوکس کیا جائے اور جعلی سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

عامر خٹک نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اتوار کو بھی ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ڈینگی سرویلنس سٹاف کے لیے 30 نومبر تک چھٹی کا کوئی تصور نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ غیرحاضر رہنے والے ڈینگی سٹاف کوشوکاز نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے ڈینگی سٹاف کے دس ورکرز کو برخاست کردیاگیاہے۔ہر ڈینگی ٹیم کو روزانہ 25 انڈور اور 30 آوٹ ڈور سرگرمیوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روز ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کی11 مالکان کے خلاف ایف آر درج کی گئیں اور پانچ مالکان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں