واسا سیوریج ڈویژنوں میں خصوصی ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ تیز کردیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 23:58

ملتان ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان تنویر اقبال کی ہدایت پر نکاسی آب سے متعلق شکایات کے تدارک کے لئے واسا سیوریج ڈویژنوں میں خصوصی ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب شہر بھر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ڈی سلٹنگ ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کی جبکہ مختلف سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم کو پیش کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے معصوم شاہ روڈ، پیراں غائب روڈ ،عثمان ٹاون، حافظ جمال روڈ ،ممتاز آبادسیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ، غوث پورہ ،شاہین آباد ٹاور والا چوک نزد احسان شاہ دربار،منظور آباد چوک ،عثمان پورہ ،ولایت آباد سیوریج سب ڈویڑن نے سورج کنڈ روڈ قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے رام کلی مین لائن گارڈن ٹائون سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے، فضل کریم ٹائون،پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن، حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن نے نواں شہر مین بازار،کیپری سٹریٹ جلیل آباد ،عظمت واسطی روڈ ،بابر روڈ کڑی جمنداں،سورج میانی سب ڈویژن نے ایم ڈی اے روڈ، امیر آباد، عیدگا سیوریج سب ڈویژن نے قاضی ٹاؤن مشتاق بلوچ سٹریٹ، آفیسرز کالونی، محمودآباد کے علاقوں میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جس پر ایم ڈی واسا راؤ محمد قاسم نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں