ڈاکٹرز ہڑتال کی بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں، صدر سول سوسائٹی فورم

پیر 21 اکتوبر 2019 16:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سول سوسائٹی فورم ملتان کے صدر شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ، جس پر سول سوسائٹی سمیت شہریوں کو گہری تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ ضیاء صدیقی، جاوید اقبال خان اور ثقلین بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا کا مقام رکھتے ہیں انہیں ہڑتال کی بجائے مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کا حل نکالنا چاہیے کیونکہ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں