میپکو ٹیموں کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں۔92بجلی چوروں کو 20لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

جمعہ 15 نومبر 2019 20:29

ملتان ۔15 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں92بجلی چورپکڑلئے جنہیں ایک لاکھ27ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر20لاکھ77ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور2 مقدمات درج کروائے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

14نومبر2019؁ء کو ملتان میں13گھریلواورکمرشل صارفین کو15892یونٹس چوری کرنے پر341451روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں11گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو30860یونٹس چوری کرنے پر270726روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،وہاڑی میں11گھریلو صارفین کو10648یونٹس چوری کرنے پر201964روپے جرمانہ ،بہاولپور میں5گھریلواورکمرشل صارفین کو4647یونٹس چوری کرنے پر88500روپے جرمانہ ، ساہیوال میں10 گھریلواورکمرشل صارفین کو19045یونٹس چوری کرنے پر361589روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں10 گھریلوصارفین کو8767یونٹس چوری کرنے پر 165000روپے جرمانہ ،مظفرگڑھ میں 11گھریلوصارفین کو13075یونٹس چوری کرنے پر194822روپے جرمانہ،بہاولنگر میں6گھریلوصارفین کو3708یونٹس چوری کرنے پر56920روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں15 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو20740یونٹس چوری کرنے 396348 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں