رواں مالی سال 8584نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب

جمعرات 28 مئی 2020 20:19

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)نے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن، نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے رواں مالی سال 2019-20؁ء کے دوران8584نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعدمیپکو ریجن میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعدادایک لاکھ77ہزار716ہوگئی ہے ۔10ماہ میں 10KVAکی5، 15KVAکی4، 25KVAکی5294، 50KVAکی2804، 100KVAکی301، 200KVA کی144، 400KVAکی9، 500KVA کی9، 630KVAکے 12،1000KVAاور1250KVAکا ایک ، ایک ٹرانسفارمرز سسٹم میں شامل کیاگیاہے ۔

جولائی2019ء سے اپریل2020؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں مختلف استعدادکار کی1063ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے جن کی تنصیب کے بعد ملتان سرکل میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی کل تعداد21699ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان سرکل میں482 ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد15802، وہاڑی سرکل میں1208ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد تعداد21273، بہاولپور سرکل میں1459ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد30133، ساہیوال سرکل میں1278 ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد26128، رحیم یار خان سرکل میں614ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد20263، مظفرگڑھ سرکل میں784ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد14645، بہاولنگر سرکل میں933ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد13110اور خانیوال سرکل میں763نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیںجن کی تنصیب کے بعد سرکل میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد 14663ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں