میپکو سٹاف اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خطرناک مقامات کی ہنگامی بنیادوں پر درستگی کی ہدایت

جمعرات 28 مئی 2020 20:19

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوملتان سرکل میاں محمد انور نے ملتان اور شجاع آباد میں میپکو سٹاف اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے خطرناک مقامات کی ہنگامی بنیادوں پر درستگی کرنیکی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے ملتان سرکل کے زیر انتظام تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو جاری ہدایات میں کہاہے کہ نشاندہی ہونے والے 46خطرناک مقامات کو درست کرنے کے لئے میٹریل جاری کردیاگیاہے ۔

افسران فوری طورپر سٹورز سے میٹریل حاصل کریں اور جون 2020ء کے پہلے ہفتے میں تمام مقامات کی درستگی کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔ میپکو کینٹ ڈویژن کے زیر انتظام گلشن صدیق کالونی، احسن کالونی، چاہ جھاٹیاں والا، چاہ شہادت والا، گنامنڈی، پل شوالہ ، ڈوگر کالونی سوئی گیس روڈ اور چاہ منظوروالا میں سپین درست کرنے، ہائی ٹینشن پول کی تبدیلی اور گھروں کے اوپر سے گزرنے والی لائنوں کی منتقلی کی جائے گی جبکہ موسیٰ پاک ڈویژن میں گلگشت، بستی احمد آباد، شمس آباد پارک، محلہ منیر آباد، طارق آباد ، ماڈل ٹائون اور عیدگاہ لطف آباد میں خطرناک مقامات کی درستگی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

شاہ رکن عالم ڈویژن میں مودھی کھوہ 18کسی، چاہ اللہ آباد، عید گاہ لوٹھڑ، بستی ریاض آباد، ریلوے لائن منظورآباد، گلبرگ اور انصارکالونی میں پولز کی تبدیلی اورہائی ٹینشن لائن کے سپین درست کئے جائیں گے ۔ممتاز آباد ڈویژن میں مسجد گلشن فیض، منیرآباد، گھلو والا، چاہ منگے والا، چاہ گاندیاں والا ، دیوان والا ، چک 19/MRاور اڈا12سکول میں ٹوٹے ہوئے پولز اور خطرناک مقامات کی درستگی کی جائے گی ۔

سٹی ڈویژن میں بستی شاہ قادری والا، بستی سورج کنڈ مین چوک، نشاط روڈ لوہامارکیٹ ، نزد ڈان سینما ، پل مظفرآباد اور بسم اللہ کالونی میں خطرناک مقامات کی درستگی کی جائے گی ۔شجاع آبادڈویژن میں نزد راواں ہسپتال پیراں غائب، بستی درکھانی والا، پکی پُل، ٹوپن والا، موچی والا، نزد ایجوکیٹرز سکول جلال پورپیروالہ ، بستی دین پور اور بورے والا چک 73/Mمیں ٹوٹے ہوئے پولز تبدیل کئے جائیں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں