بجلی چوروں کے خلاف آپریشن۔145افراد کو 35لاکھ 51ہزار رو پے جرمانہ عائد

جمعہ 29 مئی 2020 17:51

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) میپکو ٹیموںنے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں145بجلی چورپکڑلئے جنہیں2 لاکھ21ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35لا کھ51 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ2مقدمات درج کروائے گئے۔میپکوذرائع کے مطابق ملتان میں42گھریلواورکمرشل صارفین کو67340یونٹس چوری کرنے پر1269416روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں27گھریلوصارفین کو32352یونٹس چوری کرنے پر371536روپے جرمانہ،وہاڑی میں8 گھریلوصارفین کو12645یونٹس چوری کرنے پر270754روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ،بہاولپور میں9گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو26849یونٹس چوری کرنے پر353700روپے جرمانہ،ساہیوال میں 16 گھریلوصارفین کو15876 یونٹس چوری کرنے پر285221روپے جرمانہ ،رحیم یار خان میں17 گھریلو صارفین کو17439یونٹس چوری کرنے پر 315000روپے جرمانہ ، مظفر گڑھ میں12گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو 28196 یونٹس چوری کرنے پر295660روپے جرمانہ، بہاولنگر میں10 گھریلوصارفین کو 14450یونٹس چوری کرنے پر 262800روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں4 گھریلو اورکمرشل صارفین کو5857یونٹس چوری کرنے پر 107542 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں