ایک روزمیں 102بجلی چورپکڑے گئے ،18لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

بدھ 5 اگست 2020 23:06

ملتان ۔05 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) میپکو ٹیموںنے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں102بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ4ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لا کھ13ہزار روپے جرمانہ عائد ۔3بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔4اگست 2020؁ء کو ملتان میں19گھریلواورکمرشل صارفین کو22163یونٹس چوری کرنے پر 469662 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں22 گھریلوصارفین کو23923یونٹس چوری کرنے پر292780روپے جرمانہ اور3مقدمات درج،وہاڑی میں 14گھریلوصارفین کو12024یونٹس چوری کرنے پر215466روپے جرمانہ ،بہاولپور میں8گھریلواورکمرشل صارفین کو7706یونٹس چوری کرنے پر114700 روپے جرمانہ ،ساہیوال میں14 گھریلوصارفین کو14094یونٹس چوری کرنے پر285123 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں8گھریلواورکمرشل صارفین کو7400یونٹس چوری کرنے پر137500روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ میں8گھریلوصارفین کو8362یونٹس چوری کرنے پر143256روپے جرمانہ،بہاولنگر میں8گھریلوصارفین کو6182 یونٹس چوری کرنے پر102502وپے جرمانہ جبکہ خانیوال میںایک گھریلوصارف کو2586 یونٹس چوری کرنے پر52064 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں