پاکستانی نوجوان دنیا کے ہرمیدان میں اپنی ذہنی صلاحیتوں اورہنرسے خودکومنواچکے ہیں،ڈاکٹرروبینہ اختر

منگل 29 ستمبر 2020 16:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کہاہے کہ پاکستانی عالمی سطح پرنوجوانوں کی اکثریت والے ممالک کی فہرست میں نمایاں حیثیت رکھتاہے اوریہ پاکستان کے تابناک مستقبل اورترقی کے لئے خوش آئندہے ۔اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ڈاکٹرروبینہ اخترنے کہاکہ پاکستانی نوجوان دنیا کے ہرمیدان میں اپنی ذہنی صلاحیتوں اورہنرسے خودکومنواچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی تخلیقی صلاحیتوں کواجاگرکرکے سائنس انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ٹیلی کمیونیکیشن جیسے شعبوں میں انقلاب لائیں گے ۔سماجی رہنما صائمہ رفیق نے کہاکہ صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ افرادی قوت کے درست اوربروقت استعمال کے ذریعے پاکستان تیزترین معاسی وسماجی ترقی کی نئی راہوں پرگامزن ہوسکتاہے ۔ماہر تعلیم سدرہ کنول نے کہاکہ پاکستان کی بے پناہ صلاحیت اس کی نڈربے باک اورباصلاحیت پاکستانی قوم ہے،ضرورت اس امرکی ہے کہ پاک وطن کی سلامتی ،تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کے لئے ہم سب ایک صف میں کھڑے ہوجائیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں