ملتان،قتل کے مقدمے میں ملوث قیدی کی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل

جمعرات 7 جنوری 2021 18:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) ملتان کے ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمے میں ملوث قیدی کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیل کے اندر موبائل کی ممانعت کے باوجود بھی ملزم ٹک ٹاک بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا رہا۔جیل حکام کو جب اس واقعے کے بارے میں معلوم ہوا تو اٴْنہوں نے ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کی اس حوالے سے سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ظہیر ورک نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں