ورکنگ گروپ میںتمام طبقات کی نمائندگی ورکنگ گروپ کو فعال بنائیگی اور بہتر ہم آہنگی کی حامل ہو گی، زین حسین قریشی

دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو جنوبی پنجاب کی درسگاہوں کے دورے کروائے جائیں گے،پارلیمانی سیکرٹری کا خطاب

بدھ 5 مئی 2021 17:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی نے کہاہے کہ ورکنگ گروپ میںتمام طبقات کی نمائندگی اس ورکنگ گروپ کو فعال بنائے گی اور بہتر ہم آہنگی کی حامل ہو گی،دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو جنوبی پنجاب کی درسگاہوں کے دورے کروائے جائیں گے۔سگنیفائی کے زیرِ اہتمام اور پیغامِ پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ جنوبی پنجاب ملٹی سٹیک ہولڈرز ورکنگ گروپ کی افتتاحی تقریب سے ممبر قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی نے کہا کہ اس ورکنگ گروپ کا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب میں انتہا پسندی اور مذہبی فرقہ واریت کا خاتمہ کرنا اور اس خطے کو پر امن بنانا ہے،ورکنگ گروپ میںتمام طبقات کی نمائندگی اس ورکنگ گروپ کو فعال بنائے گی اور بہتر ہم آہنگی کی حامل ہو گی،دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو جنوبی پنجاب کی درسگاہوں کے دورے کروائے جائیں گے،ہمیں نصابی اوردیگر سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا،( پروفیسر ڈاکڑاطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) امن قائم کرنا کسی ایک فرد کا کام نہیں یہ ہم سب کی بحیثیت قوم ذمہ داری ہے کہ معاشرے کو پر امن بنانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں( ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکڑ جنرل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک ریسرچ ایند یونیورسٹی، پیغا م ِ پاکستان)خواتین کو با اختیار بنانے اور زندگی کے تمام شعبوںمیں شرکت و شمولیت کو یقینی بنانا ہوگا،ہمیں اپنے معاشرے کو انتہا پسندوں سے پاک کر کے ترقی کی طرف گامزن ہونا ہو گا،سعدیہ طالب،(چیف ایگزیکٹو سگنیفائی)جنوبی پنجاب ملٹی سٹیک ہولڈرز ورکنگ گروپ SMWGکا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں امن کے قیام ، تشدد کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے،جنوبی پنجاب ملٹی سٹیک ہولڈرز ورکنگ گروپ،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام مذاہب بشمول اقلیتی ہندو ، سکھ، اور مسیحی برادری کی یکجا کاوشوں سے اس خطے کو پرامن بنانے کا اعادہ رکھتا ہے، اس پروگرام کے تحت دینی مدارس کے طلباء و طالبات کی مثبت کردار سازی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کومختلف درسگاہوں کے دورے بھی کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

زین بلوچ،( ہیڈ آف سٹریٹجی سگنیفائی)ملتان میں منعقدہ جنوبی پنجاب ملٹی سٹیک ہولڈرز ورکنگ گروپ کی لانچنگ تقریب میں زین بلوچ، ہیڈ آف سٹریٹجی سگنیفائی، نے اس گروپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسکا بنیادی مقصدجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں امن کے قیام ، تشدد کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیناشامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ علمائے کرام، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز،منتخب صوبائی اور قومی اسمبلی کے ممبران، سول سوسائٹی،میڈیا اور اقلیتوں پر مشتمل ہے،یہ گروپ ماہانہ اجلاس کرے گا اور موجودہ قوانین پر غور و خوض کر کے ان میں بہتری کی گنجائش پر اپنی سفارشات مرتب کر کے ان کوو صوبائی و قومی اسمبلی میں پیش کریگا۔

اس پراجیکٹ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع بالخصوص ملتان، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، بہاولپور اور راجن پور شامل ہیں، اس پروگرام کے تحت مختلف مذاہب اور اقلیتوں کے علماء کرام ، مرد اور خواتین کی امن کے فروغ اور طلباء و طالبات میں تشدد کے خیالات کی نفی اورمثبت کردارسازی کوپروان چڑھانے کے لئے تربیت سازی کی جائے گی اس کے علاوہ دینی و مذہبی درسگاہوں کے طلباء و طالبات کی بہتر ذہنی نشونما اورکردار سازی کے لئے نہ صرف تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا بلکہ ان کو جنوبی پنجاب کی مایہ ناز درسگاہوں جن میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، وومن یونیورسٹی ملتان،اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان شامل ہیں کے دورے بھی کرائے جائیں گے تاکہ یہ نوجوان نہ صرف اپنی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیںبلکہ دور ِ حاضر کے تد ریسی نظام سے بھی واقفیت رکھ سکیں،تقریب میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن شکنتلہ دیوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے موتی ہیں اگرچہ ہمارے عقیدے مختلف ہیں مگر ہم سب ایک خدا کو ہی مانتے ہیں،پادری شہزادتنویر نے کہا کہ ہماری انجیل مقدس بھی امن کا درس دیتی ہے۔

ہمارے آبائواجداد بھی امن کے داعی تھے۔جو انسایت کی فلاح چاہتے تھے،تقریب میں کوویڈ19- اور اس کی وئکسینیشن کے بارے میںبھی شرکاء کو آگاہی دی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ امن کے ساتھ ساتھ ہمیں اس وباء کے خاتمے کے لئے بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،افتتاحی تقریب میںپروفیسر ڈاکڑ حمید رضا صدیقی، ممبر سنڈیکیٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، مراد فاطمہ، مذہبی سکالر، صدر جماعت اسلامی ، وومن ونگ،میاں محمد ماجد (ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملتان، شاکر حسین شاکر (روزنامہ نوائے وقت ،سماجی کارکن)، علامہ انجینئر کاشف حسین حیدری (خطیب،امن کے داعی)، عامر محمود نقشبندی (چیئرمین قومی یکجہتی کونسل)،ڈاکڑ فرخ ارسلان صدیقی،(چیئرمینمکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنت بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، رضوانہ شاہین( سیکرٹری دیپ آرگنائزیشن )، محمد اسحاق بلوچ (سول سوسائٹی نیٹ ورک) کے علاوہ ر میڈیا اور سول سوسائٹی کے معززین نے شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں