ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی

منگل 20 جولائی 2021 19:14

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔نوتم میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 777، ایئر بس 330، ایئر بس 340، اور ایئر بس 350 لینڈ کر سکیں گے، ملتان ایئرپورٹ کا رن وے بھی بڑیجہازوں کے لیے پہلے سے ہی قابل استعمال ہے۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ملتان ایئر پورٹ کو بڑے جہازوں کے لیے یکم اگست سے 31 جولائی 2024 تک اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں