ضلع ملتان میں جرائم کے انسداد اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،سی پی او

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:34

ملتان۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :سی پی او ملتان منیر مسعودمارتھ نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں جرائم کے انسداد کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو ۔ ملتان پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائنز میں ملتان پولیس کی گزشتہ تین ماہ(ستمبرتا نومبر)کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی پی او نے مزید کہاکہ ضلع ملتان میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شب و روز محنت کر کے بڑھتے ہوئے جرائم کے انسدادکے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی  جس سے اندھے قتل، قتل، ڈکیتی، راہزنی، موٹر سائیکل چھیننا، سرقہ موٹر سائیکل اورنقب زنی کے مقدمات ٹریس ہوئے اور کروڑوں کا مال مسروقہ برآ مد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کے 189مقدمات ٹریس ہوئے جن میں 259ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 26تولے طلائی زیورات، چارعدد کاریں، 34موٹرسائیکلیں اورتقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔ اس عرصے کے دوران قتل کے 25مقدمات درج ہوئے جن میں اندھے قتل کے سات مقدمات بھی شامل تھے۔ پولیس نے 34ملزمان کوگرفتار کیا ۔

سی پی او نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پولیس نے9 09 گینگ کے 37 ارکان گرفتار کر کے تقریباً ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر کے 78 مقدمات ٹریس کئے۔ اسی طرح مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیٹگری A کے 61 جبکہ کیٹگری B کے 513 سمیت 574 مجرمان گرفتار کئے گئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم، ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل اور ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں