ملتان میں چینی انجینئرز کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ملتان میں چینی انجینئرز کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ سی پی او ملتان صادق علی نے بدھ کے روزچینی ماہرین کی رہائش گاہوں کا وزٹ کیا۔جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے چینی ماہرین سے ملاقات کی اور ان سے سیکیو رٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی ۔سی پی او ملتان نے بتایا کہ چائنیز انجینئرز کی سیکیو رٹی کے لیے ہر ممکن اور ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چائنیز انجینئرز کی رہائش گاہوں پر مستعد اور چاک و چوبند جوان مامور کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی گشت بھی بڑھا دی گئی ہے ۔چائنیز انجینئرز کو جہاں کہیں کسی سہولت کی ضرورت ہو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔سی پی او ملتان صادق علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیےہر ممکن اقداما ت کیے جائیں گے۔چائنیز انجینئرز نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں