مختلف پارکوں میں لگائے گئے فلاور کارپٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 15:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پی ایچ اے ملتان کی طرف سے شہر کے مختلف پارکوں میں لگائے گئے فلاورکارپٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔صبح اورشام کے اوقات میں شہریوں کے بھرپوررش کی وجہ سے پارکوں کاماحول خو بصورت ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

قلعہ کہنہ قاسم باغ،عام خاص باغ اور آرٹس کونسل پارک میں خوبصورت کارپیٹس میں میری گولڈ کے پھول مکمل طور پر کھل چکے ہیں جن کا نظارہ کرنے کےلئے شہریوں کی بڑی تعداد ملتان کے پارکوں کا رخ کررہی ہے اور پھولوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔واضح رہے کہ ہر سال پی ایچ اے ملتان شہر کے پارکوں میں موسمی پھولوں کے کارپیٹس تیار کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں